
قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سوات سے رکن ڈاکٹر امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی۔
نیب کے مطابق ڈاکٹر امجد علی پر بدعنوانی، مشکوک آمدنی اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام ہے اور وہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ رہ چکے ہیں۔
نیب نے ڈاکٹر امجد علی کو اثاثہ جات فام، سوالنامے اور 2013 سے انکم ٹیکس کا ریکارڈ 17 جولائی تک پشاور دفتر میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا کہ حقائق چھپانے یا غلط بیانی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن ڈاکٹر امجد علی خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 سے منتخب ہوئے۔
Leave a Reply