Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 11:41 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نیب اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی مخالفین کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے: عمران خان

حالیہ پوسٹس

  • پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
  • ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
  • خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
  • ‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
تازہ ترین

نیب اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی مخالفین کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے: عمران خان

DAILY MITHAN Sep 24, 2025 0


نیب اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی مخالفین کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے: عمران خان

 نواز شریف اور آصف علی زرداری نے بھی توشہ خانہ سے غیر قانونی طور پر لگژری گاڑیاں حاصل کیں، صرف انہیں اور ان کی اہلیہ کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے: عمران خان۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ 2 ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) پر الزام عائد کیا ہے کہ ادارہ اسٹیبلشمنٹ اور  سیاسی مخالفین کے ہاتھوں استعمال ہو  رہا ہے تاکہ انہیں سیاست سے باہر  رکھا جا سکے۔

 کیس کی تفتیش کے دوران اپنے بیانات میں عمران خان نے کہا کہ انہیں ایک ’’اندرونی اور بیرونی سازش‘‘ کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا اور نومبر 2022ء سے وہ شدید اور غیر معمولی انتقام کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق، ان پر اور پی ٹی آئی قیادت پر درجنوں مقدمات بنائے گئے لیکن زیادہ تر اہم ریفرنسز سزا معطلی یا پھر بریت پر منتج ہوئے۔ 

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں صرف انہیں اور ان کی اہلیہ کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے بھی توشہ خانہ سے غیر قانونی طور پر لگژری گاڑیاں حاصل کیں لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیراعظم تھے تب تمام تحائف کی مالیت سرکاری طور پر منظور شدہ ماہرین نے لگائی تھی اور یہ پالیسی کے مطابق تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے یا کسی اور مقدمے میں کبھی کوئی اثر و رسوخ استعمال نہیں کیا گیا، اور اس کی مکمل ذمہ داری ماہرین پر عائد ہوتی ہے۔ 

عمران خان نے استغاثہ کے اہم گواہ انعام شاہ پر خاص طور پر الزام لگایا کہ وہ بد دیانت شخص ہے اور جہانگیر ترین (جے کے ٹی) اور عون چوہدری کے زیرِ اثر ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جہانگیر خان ترین اور عون چوہدری کو پی ٹی آئی توڑ نے اور انہیں سیاسی طور پر کمزور کرنے کیلئے استعمال کیا، خاص طور پر 8 فروری کے الیکشن سے قبل۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل انہیں سزا دینے کا مقصد پی ٹی آئی کے ووٹر کو مایوس کرنا تھا۔ 

عمران خان کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ جھوٹے مقدمات میں طویل عرصہ جیل میں ہیں۔ بشریٰ بی بی نے اپنے تحریری بیان میں الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے کبھی کوئی تحفہ وصول نہیں کیا، اور نہ ہی کسی طرح سے کسی چیز کی مالیت کے تعین پر اثر انداز ہوئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بطور ’’پردہ دار خاتون‘‘ وہ کبھی وزیرِاعظم ہاؤس یا توشہ خانہ کے حکام سے رابطے میں نہیں رہیں۔ ان کا الزام تھا کہ نیب انہیں صرف عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے کیس میں گھسیٹ رہا ہے۔ 

انہوں نے گواہوں پر سیاسی مخالفین کا مہرا ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ’’انعام شاہ نے میرے خلاف جھوٹی گواہی دی کیونکہ وہ جہانگیر ترین اور عون چوہدری کا آدمی ہے۔‘‘ بشریٰ بی بی نے یاد دلایا کہ وہ اور عمران خان پہلے ہی ایک اور کیس میں 14 سال قید کی سزا حاصل کر چکے ہیں، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلی سماعت میں ہی معطل کر دیا۔ 

سابق خاتونِ اول نے اس کیس کو شوگر اسکینڈل کے تناظر میں بھی جوڑا اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین، جو کبھی عمران کے قریبی ساتھی ہوا کرتے تھے، پس منظر میں جانے کے بعد سخت مخالف بن گئے اور بعد میں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) تشکیل دی۔ 

اب جبکہ احتساب عدالت فیصلہ سنانے کے قریب ہے، پی ٹی آئی کے حلقے توشہ خانہ 2 ٹرائل کو ایک اور باب قرار دیتے ہیں، جسے وہ عمران خان اور ان کی جماعت کو سیاسی منظرنامے سے ہٹانے کی منظم مہم کا حصہ سمجھتے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026