’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ منصوبے میں 30 ارب کی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا


’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ منصوبے میں 30 ارب کی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا

نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا— فوٹو:فائل

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2 نے ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ منصوبے میں کرپشن کی رپورٹ جاری کر دی۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2 کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ منصوبے میں 30 ارب روپےکی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ قانونی تقاضوں اور فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر شروع کیا گیا، منصوبے میں 30 ارب روپے کی مالی بدانتظامی کی گئی۔

رپورٹ بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے کا پی سی 2 بھی تیار نہیں کیا گیا جبکہ منصوبے میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات بھی نظر انداز کی گئیں۔

نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *