سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود پاکستان ٹیم ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔
نام نہاد آل راؤنڈرز پاکستان ٹیم کو لے ڈوبے، شاداب خان، محمد نواز اور سلمان علی آغا رواں ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام ہوئے۔
شاداب خان نے پورے ورلڈ کپ میں 118 رنزبنائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان سلمان علی آغا 7 میچوں میں صرف 60 رنز بنا سکے اور ایک وکٹ حاصل کی۔
اسی طرح محمد نواز نے 7 میچوں صرف 15 رنز بنائے اور 6 وکٹیں لے سکے، صائم ایوب نے 6 وکٹیں لیں لیکن بطور اوپنر صرف 70 رنز بنائے۔
واضح رہے پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی، سری لنکا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز بنا سکی تھی، لیکن پاکستانی ٹیم سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔


























Leave a Reply