اسلام آباد: بارڈر ہیلتھ سروسز نے نِپاہ وائرس کے خدشے پر مختلف اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔
حکام کے مطابق پاکستان میں نِپاہ وائرس کا خطرہ کم ہے اور تمام اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے اسپتالوں کو مشتبہ نِپاہ مریضوں کیلئے بیڈز مختص کرنے اورپمز اسپتال کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے آنے والے مشتبہ نِپاہ کیسز کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہوائی، بحری اور زمینی داخلی راستوں پر نِپاہ وائرس کیلئے اسکریننگ اور نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ائیرپورٹس اور بارڈر پوائنٹس پر فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں کو نِپاہ وائرس کیلئے تربیت یافتہ عملہ اور ریفرل سسٹم یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی ایچ او اسلام آباد کو مشتبہ نِپاہ مریضوں کیلئے خصوصی ایمبولینس مختص کرنے اور نِپاہ کے مشتبہ مریضوں کے قریبی رابطوں کی 21 دن نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔


























Leave a Reply