نومولود کے انتقال پر خاتون ڈاکٹر پر اسپتال میں بہیمانہ تشدد، گلا دبا کر مارنے کی کوشش


بھارت: نومولود کے انتقال پر خاتون ڈاکٹر پر اسپتال میں بہیمانہ تشدد، گلا دبا کر مارنے کی کوشش

یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے سرکاری اسپتال بابا صاحب امبیڈکر میں پیش آیا جہاں سونیا نامی خاتون کو بچے کی ڈیلیوری کیلئے لایا گیا تھا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت  میں ایک سرکاری اسپتال میں نومولود کے انتقال پر مریض کے گھر والوں نے خاتون ڈاکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے سرکاری اسپتال بابا صاحب امبیڈکر میں پیش آیا جہاں سونیا نامی خاتون کو ڈیلیوری کیلئے لایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نومولود کے انتقال پر سونیا کے گھر والے طیش میں آگئے اور انہوں نے بچے کی موت کا ذمہ دار خاتون ڈاکٹر کو ٹھہراتے ہوئے اسے اسپتال میں ہی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون ڈاکٹر اسپتال میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں کہ اتنے میں 4 سے 5 خواتین آئیں اور ڈاکٹر پر حملہ کرتے ہوئے اسے مارنے پیٹنے لگیں، ڈاکٹر کے بال بھی کھینچے، کپڑے پھاڑنے کی کوشش بھی کی، ڈاکٹر کے سیٹس اسکوپ سے ہی گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی تنظیم کی جانب سے اسپتال کے ڈائریکٹر کو خط لکھتے ہوئے واقعے کی مذمت کی گئی اور اسپتال میں موجود سکیورٹی گارڈز کو نوکری سے فارغ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *