نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے صوبائی وزیرداخلہ کے گھر کو آگ لگا دی


نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے صوبائی وزیرداخلہ کے گھر کو آگ لگا دی

مظاہرین لنجار ہاؤس میں گھس گئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور سامان کوبھی آگ لگا دی، مظاہرین نے قومی شاہراہ کے قریب کھڑے دو ٹریلر کوبھی جلادیا— فوٹو: اسکرین گریب

نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔

نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں قومی شاہراہ پرکینال منصوبے کے خلاف مظاہرین لنجار ہاؤس میں گھس گئے، وہاں توڑ پھوڑ کی اور سامان کوبھی آگ لگا دی۔

مظاہرین نے قومی شاہراہ کے قریب کھڑے دو ٹریلر کوبھی جلادیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایس ایچ، دو اہلکار اورپانچ مظاہرین زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم امداد کیلئے مورو اسپتال جانے والے اہلکاروں کو مشتعل افراد نے واپس بجھوا دیا۔ 

پولیس کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین منتشر ہوگئے۔ 

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلیں اور قانون کی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی اقدامات کیے جانے کا حکم دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *