نجی ادارے ’ارتھ کوئیک ریسرچ سینٹر‘ نے کراچی میں رواں ہفتے بڑے زلزلے کا خدشہ ظاہر کردیا


نجی ادارے ’ارتھ کوئیک ریسرچ سینٹر‘ نے کراچی میں رواں ہفتے بڑے زلزلے کا خدشہ ظاہر کردیا

کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے: سی ای او رتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نجی ادارے ’ ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر‘  نے اسی ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز  نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر  کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں۔

محمد شہباز لغاری نے کہا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں، اپنے ملک میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جب کہ بیرون ممالک سے حوصلہ افزائی اور مل کر کام کرنے کی آفرز آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے جس کے ثبوت کا ریکارڈ ان کے یو ٹیوب چینل ای کیو کیو این پر موجود ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *