نبیِ کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا دن، فضائیں درود و سلام سے معطر


نبیِ کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا دن، فضائیں درود و سلام سے معطر

فوٹو: فائل

رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں شہر ،شہر ،گلی ،گلی چراغاں اور  مساجد ، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔

ملک بھر میں جلوسوں کا اہتمام اور  درود و سلام کی محفلوں میں آقا ئے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور  امت مسلمہ کے اتحاد کےلیے خصوصی  دعا ئیں مانگی گئیں۔

کراچی میں گورنرہاؤس میں عید میلادالنبیﷺ کی محفل سجائی گئی، اس موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکہاکہ حضور ﷺ کی ولادت باسعادت ساری انسانیت کے لیے باعثِ رحمت ہے، آپ ﷺ کی سیرت طیبہ میں زندگی کے ہر شعبے کے لیے کامل رہنمائی موجود ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ  ہم بدنصیب ہیں کہ رسولﷺ کی سنت وسیرت پرعمل پیرا نہیں ہورہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں 12 ربیع الاول کے دن ہی گورنر کے منصب پر آنا نصیب ہوا۔

 لاہور  بھی آج کے دن رنگ و نور سے جگمگا اٹھا، بازاروں میں برقی قمقموں کی بہار ہے اور مساجد کے مینار چراغاں سے منور کردیے گئے۔

اہل لاہور  شہر کی گلیاں، محلے اور بازار خوشی کے رنگوں سے آراستہ کر کے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا والہانہ استقبال کر رہے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی  آقا ئے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں جشن میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے جہاں شہر کی مساجد اور  عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

کوئٹہ میں دن کی مناسبت سے سیکورٹی کےلیے 4 ہزار  سے زائد پولیس اور  ایف سی اہلکار تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں آج موبائل فون ڈیٹا سروس بند ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *