کراچی: شہر کے نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنرکراچی کی جانب سے نالے میں کچرا، ملبہ یا کسی قسم کی چیز پھینکنے پرپابندی لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق 22 جنوری سے 22 مارچ تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


























Leave a Reply