نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے شام تقریباً 5 بجے حملہ شروع کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔ حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ بھی کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا
خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا، جہاں عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو بھی یرغمال بنایا۔
مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔


























Leave a Reply