نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو بدعنوانی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اروند کیجریوال کو مارچ 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب دہلی کی عدالت نے کیجریوال اور دیگر 21 افراد کو بدعنوانی کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔
اس موقع پر رہنما عام آدمی پارٹی اروند کیجریوال نے کہا کہ سچ کی جیت ہوئی۔
دوسری جانب کیجریوال نے یہ الزام بھی عائد کیاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورامیت شاہ کی عام آدمی پارٹی کو ختم کرنےکی سیاسی سازش تھی۔


























Leave a Reply