نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ 2026 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا


نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ 2026 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا

شہریوں نے نئے سال کے پہلے طلوع آفتاب کا نظارہ کرنے کے لیے ساحلی علاقوں، پارکوں اور کھلے مقامات کا رخ کیا

نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کے ساتھ سال 2026 کا پہلا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگیا۔ 

شہریوں نے نئے سال کے پہلے طلوع آفتاب کا نظارہ کرنے کے لیے ساحلی علاقوں، پارکوں اور کھلے مقامات کا رخ کیا اور اس یادگار لمحے کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

نئے سال کے آغاز  پر ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علما کرام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پوری قوم 2026 میں ملک کی معاشی بہتری کے لیے پُرامید ہے۔ عوام نے دعا کی کہ نیا سال سب کے لیے خوشیاں، سکون اور ترقی لے کر آئے اور یہ سال نئی امیدوں، حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔

لوگوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مثبت سوچ اور محنت کے ساتھ نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں، جبکہ کئی شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ 2026 میں وہ تمام خواب پورے ہوں گے جو گزشتہ برس ادھورے رہ گئے تھے۔

یاد رہے کہ رات  12 بجتے ہی ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوا، کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی، نئے سال کی خوشی میں منچلے ہلہ گلہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *