رحیم یارخان : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں، جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا دو سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قربانی نہیں دے سکتے ان کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔


























Leave a Reply