امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کی متنازع اور توہین آمیز ویڈیوپوسٹ کرنے پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔
باراک اوباما کی ویڈیوپوسٹ کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور خاتون اول مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
ڈونلڈٹرمپ کےسوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوپوسٹ کرنےسےطوفان کھڑا ہوا تھا جس کے بعد انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔
ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسٹاف نے یہ ویڈیو غلطی سے پوسٹ کردی تھی جسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔


























Leave a Reply