میکسیکو میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے ذریعے ججوں کا انتخاب کرلیا گیا


میکسیکو میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے ذریعے ججوں کا انتخاب کرلیا گیا

عدلیہ کے انتخابات میں 880 ججوں کو منتخب کیا گیا جن میں سپریم کورٹ اور مقامی عدالتوں کے ججز شامل ہیں/ فوٹو اے ایف پی

میکسیکو سٹی: دنیا میں عوامی نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے مگر میکسیکو میں پہلی دفعہ ججوں کے انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں ججوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا مگر انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ محض 13 فیصد ہی رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے انتخابات میں 880 ججوں کو منتخب کیا گیا جن میں سپریم کورٹ اور مقامی عدالتوں کے ججز شامل ہیں۔ 

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے اس انتخاب کو کامیابی قرار دیا تاہم بہت سے حلقوں نے کم ٹرن آؤٹ پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ صدر شینباؤم ان انتخابات کے ذریعے   عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *