میکسیکو میں سکیورٹی فورسز منشیات مافیا کے بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو کے ٹھکانے پر اس کی محبوبہ کا پیچھا کر کے پہنچیں۔
میکسیکو حکام نے ڈرگ ڈیلر ایل مینچو کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز ایل مینچو کی محبوبہ کا پیچھا کرتے ہوئے ریاست جالیسکو Jalisco کے جنگل پہنچیں جبکہ آپریشن میں گینگ کے کئی اور کارندے بھی مارے گئے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے منشیات اور جرائم پیشہ گروپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر میکسیکو پر حملے کی دھمکیاں دے رکھی ہیں ۔


























Leave a Reply