سماجی کارکن مختاراں مائی کا جیو کے ڈرامہ کیس نمبر 9 سے متعلق کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ ایک درد بھری حقیقت ہے۔
کیس نمبر 9 کی آخری قسط آج رات 8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی جائے گی، اس حوالے سے مختاراں مائی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں قوانین تو ہیں لیکن ان کا نفاذ نہیں، میڈیا آواز تب اٹھاتا ہے جب واقعہ وائرل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام قانون اتنا پیچیدہ ہے کہ ایک عام خاتون کو معلوم ہی نہیں ہے کہ انصاف کے لیے کیا شواہد چاہئیں۔
ساتھ ہی انہوں نے ڈرامہ رائٹر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ اور مرکزی کردار نبھانے والی صبا قمر کو شاباش دی۔
واضح رہے کہ ان دنوں کیس نمبر 9 کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہیں، اور صارفین اسے دورِ حاضر کا بہترین ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔


























Leave a Reply