
کراچی میں میٹ مرچنٹس کی جانب سے بقرعید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق 3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے اور اونٹ کٹائی کا معاوضہ 70 ہزار روپے لیا جائے گا۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بتایاکہ بکرا کٹائی کی اجرت 10 ہزار روپے سےشروع ہوگی۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے۔
دوسری جانب چیئرمین کنزیومر رائٹس کونسل شکیل بیگ نے میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طے کردہ قیمتیں مسترد کردیں۔
انہوں نے کہا کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سےزیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
Leave a Reply