میٹا کی جانب سے اس کی ایپس بشمول انسٹا گرام، فیس بک اور واٹس ایپ میں نئے سبسکرپشن ماڈلز کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نئے سبسکرپشن ماڈلز کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے فیس ادا کرنے والے صارفین کو زیادہ فیچرز اور بہتر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز تک رسائی ملے گی۔
میٹا نے حال ہی میں جرنل اے آئی ایجنٹس سیوٹ Manus کو خریدا ہے اور وہ بھی سبسکرپشن پلانز کا حصہ ہوگا۔
نئے سبسکرپشنز پلانز کا مقصد میٹا کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
میٹا کی جانب سے اے آئی ماڈلز کو لاما کے نام سے تیار کیا جا رہا ہے جو کہ اوپن سورس ہے، جس تک رسائی مفت ہے۔
میٹا کے سبسکرپشنز ماڈلز میں مختلف فیچرز جیسے اے آئی پر مبنی مختصر ویڈیوز وائبز تک مکمل رسائی دی جائے گی۔
ویسے تو میٹا کی وائبز سروس متعاف ہونے کے بعد سے مفت ہے مگر سبسکرپشن ماڈل میں اضافی فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
یہ سبسکرپشن ماڈلز اس وقت دستیاب میٹا ویریفائیڈ سے الگ ہوں گے۔
میٹا ویریفائیڈ کو کمپنی نے 2023 میں متعاف کرایا تھا جس سے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر بلیو ٹِک حاصل کرسکتے ہیں جبکہ دیگر فیچرز تک رسائی بھی ملتی ہے۔
میٹا کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی آزمائش کے بعد صارفین کے مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سبسکرپشن پلانز کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔


























Leave a Reply