میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ پہنچ گئے، ان کی آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔
میڈیا سےگفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے نعرے لگائے عوام کی تکلیف سمجھتے ہیں، آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا وقت نہیں دے سکتا، تاجروں نے بتایا کہ ایک راستے سے فائر فائٹر جاسکتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کو بچانےکی کوشش کر رہے ہیں، لوگوں کےکہنےکے مطابق عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہاہے، 24گھنٹے سے فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میئرکراچی کا کہنا تھا کہ 65کے قریب لوگ لاپتا ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں، ہمارا فائر فائٹر دوران ڈیوٹی شہید ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام جذباتی ہیں ان کا دکھ سمجھتا ہوں،مجھ پر تنقید کریں،کل سے فائر بریگیڈ کام کر رہاہے، دس بجکر27 منٹ پر کال آئی اور 15منٹ میں فائر بریگیڈ پہنچ گئی، فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں ہے۔
گل پلازہ کے دورے کے بعد میئر کراچی قریب موجود ڈی سی آفس چلے گئے، ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔


























Leave a Reply