مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق


نواب شاہ: مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل

نواب شاہ مین مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ْ

پولیس کے مطابق مہران ہائی وے بوچھیری کے مقام پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،  جاں بحق افراد کا تعلق نواب شاہ کے نواحی علاقے سے تھا۔

دوسری جانب  پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کےمختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹرویز بند کردی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ کئی شہروں میں گاڑیاں چلانا خطرناک ہوگیا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثات  کے خدشات پر موٹرویز پر ٹریفک روک دی گئی

 ایم ون  پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک، ایم ٹو  ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر،  ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی۔

ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم فائیو روہڑی سےشیر شاہ تک بند کردی گئی، ایم الیون پر بھی ٹریفک معطل ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *