مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ختم نہیں ہوسکا


بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ختم نہیں ہوسکا۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیزا ڈلیوری بوائے سے کہا گیا کہ وہ جب تک مراٹھی نہیں بولے گا اس کو پیسے نہیں دیں گے۔ 

سپریم کورٹ نے پچھلے مہینے مہاراشٹرا میں تمام سائن بورڈز کو مراٹھی میں لکھنے کا لوکل میونسپل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا تھا کہ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، زبان کمیونٹی، علاقے اور عوام کی ہوتی ہے، یہ رابطے کا ذریعہ ہوتی ہے اور لوگوں کو قریب لانے میں مددگار ہوتی ہے۔

انڈین نیوز ویب سائٹ نے پیزا ڈلیوری بوائے کی ویڈیو کے ساتھ پچھلے ماہ کی کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں مہاراشٹرا کے مقامی لوگ دوسرے صوبوں سے آئے لوگوں کو زبردستی مراٹھی بولنے پر مجبور کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *