Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 4:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مکمل اختیار ملے تو بیرسٹر گوہر عمران خان کیلئے سیاسی گنجائش حاصل کر سکتے ہیں

حالیہ پوسٹس

  • بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
  • مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
  • سونا آج بھی 10 ہزار روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
  • آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
تازہ ترین

مکمل اختیار ملے تو بیرسٹر گوہر عمران خان کیلئے سیاسی گنجائش حاصل کر سکتے ہیں

DAILY MITHAN Sep 11, 2025 0


مکمل اختیار ملے تو بیرسٹر گوہر عمران خان کیلئے سیاسی گنجائش حاصل کر سکتے ہیں

 بیرسٹر گوہر صرف اسی وقت فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں جب عمران خان انہیں واضح اختیار اور سیاسی سطح پر جگہ دیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو پارٹی میں ایسا رہنما سمجھا جاتا ہے جنہیں اگر مکمل اختیار مل جائے تو وہ ناصرف پارٹی بلکہ جیل میں قید عمران خان کیلئے بھی درکار سیاسی گنجائش حاصل کر سکتے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، شرافت اور نرم مزاجی کی وجہ سے پہچانے جانے والے بیرسٹر گوہر کو سیاسی و ادارہ جاتی حلقوں میں غیر معمولی احترام حاصل ہے۔ یہی پہلو انہیں ایک ایسے موقع پر رابطوں کیلئے ایک پُل کی حیثیت دیتا ہے، جب پی ٹی آئی سخت چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ 

ان کی صاف شبیہ، پیشہ ورانہ پس منظر اور محاذ آرائی سے پاک رویہ انہیں ان اسٹیک ہولڈرز کیلئے قابل قبول بناتا ہے جو براہِ راست پی ٹی آئی سے رابطے سے گریز کرتے ہیں۔ 

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ اگرچہ [بیریسٹر گوہر] پارٹی کی سوشل میڈیا تنقید کا ہدف بنے اور غدار بھی کہلائے، لیکن ان کی عمران خان سے وفاداری پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ تاہم، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بیرسٹر گوہر صرف اسی وقت فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں جب عمران خان انہیں واضح اختیار اور سیاسی سطح پر جگہ دیں۔ 

تاحال سابق وزیرِاعظم جیل سے ہی پارٹی امور پر سخت گرفت رکھے ہوئے ہیں، جس سے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیلئے آزادانہ فیصلوں کی گنجائش نہ ہونے کے برابر چھوڑی ہے۔

ایک سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کے ساتھ رابطے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، لیکن ان کا کردار مکمل طور پر عمران خان پر منحصر ہے کہ وہ انہیں اپنے نمائندے کے طور پر بااختیار بناتے ہیں یا نہیں۔ عمران خان نے 2023ء میں بیرسٹر گوہر کو پارٹی کے قائم مقام چیئرمین کے طور پر منتخب کیا تھا۔ 

سخت بیانات کیلئے مشہور دیگر رہنماؤں کے برعکس بیرسٹر گوہر علی خان نے ہمیشہ اپنے بیانات میں ناپ تول سے کام لیا اور شائستگی کو ترجیح دی۔ ان کا یہی رویہ انہیں ان اداروں کے نزدیک بھی قابلِ قبول بناتا ہے جو اکثر پی ٹی آئی کی قیادت کے انداز سے نالاں رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کی خاص بات یہ ہے کہ وہ حکومتی و عسکری اداروں دونوں کیلئے قابل قبول ہیں، جو پی ٹی آئی کی قیادت میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ پہلو اس وقت مزید واضح ہوا جب خود عمران خان نے خود آرمی چیف سے اُن کی ملاقات کی تصدیق کی۔ 

پارٹی کے اندر اور باہر بیرسٹر گوہر محاذ آرائی سے پاک سیاست کے علمبردار سمجھے جاتے ہیں اور ہمیشہ مذاکرات کے حامی رہے ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا اور بیرونِ ملک چیپٹرز کی جانب سے چلائی جانے والی فوج مخالف مہمات کے بھی مخالف ہیں۔ 

تاہم، اپنی چیئرمین شپ کے باوجود بیرسٹر گوہر کی فیصلہ سازی کی صلاحیت محدود ہے کیونکہ وہ اختیار کیلئے عمران خان پر انحصار کرتے ہیں۔ جیل میں موجود پارٹی سربراہ ہی تمام معاملات پر مکمل گرفت رکھتے ہیں، اور بیرسٹر گوہر اکثر اڈیالہ جیل جا کر اہم حکمتِ عملی کے فیصلوں پر رہنمائی لیتے ہیں۔ 

یہی نہیں بلکہ پارٹی کی اعلیٰ کمیٹیاں (کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی) بھی فیصلے کا اختیار نہیں رکھتیں۔ یہ کمی اور انحصار مختلف مواقع پر واضح ہو جاتا ہے، چاہے وہ مذاکرات کا معاملہ ہو یا اندرونی سیاست کا۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حبا کو سچ میں تھپڑ مارا تھا: صبا حمید کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026