Skip to content
  • Saturday, 7 March 2026
  • 11:01 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مکالمہ امیر حمزہ و عمر و عیار

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان نے بھارت اسرائیل سائبرحملوں کے توڑ کیلئے اینٹی وائرس تیارکرلیا
  • اسرائیلی فوج نے آیت اللہ خامنہ کے زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کردی
  • بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ فائنل سے قبل توہم پرستی کا شکار، جیت کیلئے کہیں ہوٹل تبدیل تو کہیں پچ
  • ایران جنگ سے متعلق متنازع بیانات، امریکی سینیٹرٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے
  • یو اے ای میں رہنے والے کاروباری حلقے اور سرمایہ کاروں کی امریکا پر کڑی تنقید
Headline تازہ ترین

مکالمہ امیر حمزہ و عمر و عیار

DAILY MITHAN Mar 7, 2026 0


امیر حمزہ:اے عیاروں کے عیار عمرو، ایران نے مزاحمت اور قربانی کا وہ بے مثال جذبہ دکھایا ہے کہ رہتی دنیا تک یاد رہے گا ، سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ثابت کر دیا کہ آج کے دور میں بھی جذیہ ایمانی طاقتوروں کو اخلاقی شکست سے دو چار کر سکتا ہے، ایرانی قوم کی بہادری کو سلام ۔

عمر و عیار:اے صاحب قرآن، اے میرے آقا! یہ دنیا اخلاقیات پر قائم نہیں مادیت پر قائم ہے ایران کو مادی شکست ہوئی ہے پہلے ہی حملے میں سپریم لیڈر کی شہادت ایران کی کمزور حکمت عملی کی مظہر ہے جنگیں اخلاقیات سے نہیں وسائل اور تیاری سے لڑی جاتی ہیں۔

امیر حمزہ:اے عیار، تم ہمیشہ سے منفی سوچتے ہو، ایران آج بھی مزاحمت کر رہاہے ٹرمپ نہ رجیم چینج کر سکا اور نہ ایرانی قوم کے عزم کو توڑ سکا ،ایران نے کئی سال معاشی پابندیاں برداشت کیں مزاحمت کرنے کا حق ادا کر دیا۔

عمر و عیار:حضور! ایران کی ساری پراکیسز ایک ایک کر کے ختم ہو گئیں ، غزہ میں حماس، لبنان میں حزب اللہ، شام میں اسد حکومت اور یمن میں حوثی، سب اسرائیل نے ختم کر دیے، ایران کی باری تو آنی ہی تھی، دیکھ لیجیے گا ایران میں امریکا کی مرضی کا سپریم لیڈر نہ آنے تک جنگ جاری رہے گی۔

امیر حمزہ:عمرو عیار یار چھوڑ، حقیقت کو مان، ایران جیت گیا اور امریکا ہار گیا۔

عمر و عیار:حضور والا ! اخلاقی دنیا سے باہر نکل کر دیکھیں آج کی مادی دنیا میں جو صدر ٹرمپ چاہتا ہے وہ ہو رہا ہے، وہ وینزویلا کا صدر اٹھا کر امریکا لے آیا، ایران کی ساری قیادت اگلے جہان پہنچا دی،  افسانوی دنیا کے ہیرو اور ہوتے ہیں جبکہ حقیقت تو وہ ہے جو سامنے نظر آرہی ہے ایران ٹوٹ پھوٹ چکا۔

امیر حمزہ :اےعمرو یہ بتا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت بھی ہے اس کواپنے بچاؤ کیلئے کیا کرنا چاہیے کوئی عیار ی نہ بتانا،سیدھی راہ دکھانا۔

عمر و عیار:اے صاحب قرآن، آج کی دنیا چالاکوں اور ہوشیاروں کی دنیا ہے اس میں سادہ لوگوں کی گنجائش نہیں،  پاکستان کیلئے فوری خطرہ طالبان اور افغانستان سے آنیوالے دہشت گرد ہیں پاکستان نے بگرام بیس تباہ کر کے انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے مگر جب تک افغانستان میں پاکستان مخالف طالبان حکومت تبدیل نہیں ہوتی اس وقت تک پاکستان محفوظ نہیں شمالی اتحاد والے طالبان سے زیادہ باشعور ہیں انہیں آگے لانا چاہیے۔

امیر حمزہ: اے عمرو۔ یہ طالبان کیا لوگ ہیں، پاکستان نے انہیں برسوں دودھ پلایا اپنے پاس رکھا مگر یہ پاکستانی دودھ پی کر اسے ہی ڈسنے کو آ گئے انہیں تو پاکستان کاممنونِ احسان ہونا چاہیے۔

عمر و عیار:اے امیر، اے صاحب قرآن، انہیں نہ مذہبی شعور ہے اور نہ تہذیبی شعور،  یہ آج بھی کئی صدیوں پہلے کے دور میں جی رہے ہیں پاکستان کے ساتھ ان کا بہت گہرا مذہبی اور تہذیبی تضاد ہے یہ تضاد کبھی پر نہیں ہو سکتا، یہ مسئلہ لڑائی سے ہی حل ہو گا ایک دفعہ پاکستان کو ان نام نہاد مذہبی ملاؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا وگرنہ یہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرتے رہیں گے۔

امیر حمزہ: عمرو تم ہمیشہ انتہا تک پہنچ جاتے ہوطالبان میں اچھے لوگ بھی ہیں وہ اپنے لوگوں کو سمجھاتے تو ہونگے، کیا انہیں علم نہیں کہ اگر پاکستان انہیں بنا سکتا ہے تو انہیں توڑ بھی سکتا ہے۔

عمرو:اے امیر، جن بوتل سے باہر آجائے تو یہ واپس بوتل میں نہیں جاتا، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان والا فارمولا پٹ چکا، یہ سب ایک جیسے ہیں ان کا حل یہی ہے کہ پاکستان انہیں آپس میں لڑنے دے اور خود باہر نکل آئے، یہ صدیوں سے آپس میں لڑتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ایسے ہی رہیں گے بس وہاں پاکستان مخالف حکومت ختم کر دیں باقی کام خود ہی ہو جائے گا۔

امیر حمزہ: اے عمرو تمہارا ذہن شرارت اور عیاری کی طرف زیادہ چلتاہے طالبان اور پاکستان دونوں مسلمان ہیں دونوں چار دہائیاں اکٹھے رہے پھر اس قدر دوریاں کیوں؟

عمر و عیار:اے امیر، طالبان کو حکومت ملی تو ان کے ذہن میں فتور آگیااور وہ پاکستان میں بھی اپنا اثر اور بالآخر حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کی حکومتوں کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں۔

امیر حمزہ:عجیب بات ہے کہ وہ ہندو بھارت کواپنا دوست اور مسلم پاکستان کو اپنا دشمن تصور کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے ہی مارے جائیں گے۔

عمر و عیار:اے امیر، میں پاکستان پر حیران ہوں اس کی فوج طاقتور ہے مگر چاروں طرف سے راستے بند ہونے کی وجہ سے معیشت دباؤ کا شکار ہے،ایک طرف بھارت ہے دوسری طرف ہمالیہ ہے اور تیسری طرف افغانستان تجارتی راستوں میں رکاوٹ ہے اگر کوئی وار لارڈواخان کا راستہ کھول دے تو پاکستان کی سینٹرل ایشیا تک تجارتی رسائی ہو جائے گی اور پاکستان تجارت کا بہت بڑا مرکز بن جائے گا۔

امیر حمزہ:اے عمرو چالاکی کی عمر تھوڑی ہوتی ہے ہر چیز ایک ریاست کی مرضی سے نہیں ہو سکتی،  یہ تمہاری بچگانہ اور منفی سوچ ہے۔

عمر و عیار:اے امیر، ایسے ہی سہی لیکن پاکستان کو اپنا فائدہ تو سوچنا چاہیے اور واخان کے تجارتی راستے کو کھلوانے کی کوشش کرنا چاہیے۔

امیر حمزہ۔ اے کم بخت تمہارا دماغ ہمیشہ الٹ سمت ہی چلتا ہے، لگتا ہے دنیا بھر کی جنگیں اور لڑائیاں تمہاری ہی ترتیب شدہ ہیں۔

عمر و عیار:اے آقا۔ آج میرا دماغ چل رہاہے اس لیے پاکستان کو مشورے دے رہا ہوں تاکہ اسلام کی واحد ایٹمی طاقت دانش اور عقلمندی سے چلے ایران کی طرح بے وقوفی سے اپنے لیے تباہی نہ لے آئے اصل کامیابی بچاؤ اور اپنی طاقت کو اس وقت تک بچا کر رکھنا ہے جب تک انتہائی ضرورت نہ پڑ جائے۔

امیر حمزہ۔ اے چالاک انسان، یہ تو بتا کہ اب جبکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے میں ہے تو ظاہر ہے اسے مشرق وسطیٰ کے معاملات میں شامل تو ہونا پڑے گا۔

عمر و عیار:اے آقا۔ سچ عرض کروں تو برا لگے گا پاکستان جیسے دانش مندوں کے ملک نے چار دہائیاں اپنے وسائل ، دولت اور انسانی جانیں افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں ضائع کیں اور نتیجے میں پاکستان کو پتھر ہی ملے،  پتھروں سے کھیلیں گے تو پتھر ہی حاصل کریں گے ہیروں سے کاروبار کریں گے تو ہیرے ملیں گے افغانستان پتھروں اور مڈل ایسٹ ہیروں سے بھرا ہوا ہے ،پاکستان کو مڈل ایسٹ میں سرگرم ہونا چاہیے،  پاکستان کی معاشی مشکلات اور مڈل ایسٹ کی دفاعی مشکلات کا حل ان دونوں خطوں کے باہمی تعاون اور رابطوں پر ہے، پاکستان کو مڈل ایسٹ کےحوالے سے اپنی نئی اسٹرٹیجی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔

امیر حمزہ۔ اے ناہنجار، پاکستان تو دانش مندوں سے بھرا پڑا ہے یہی وجہ ہے کہ 56 اسلامی ممالک میں سے صرف پاکستان ہی ایٹم بم بنا سکا اس کی فوج سب سے مضبوط ہے اور اس نے ہمیشہ سوچ سمجھ کر اتحاد بنائے ہیں۔

عمر و عیار:ہا ہا ہا۔ ابھی آپ دیکھ لیں،  امریکی صدر ٹرمپ روز پاکستانی قیادت کی تعریفیں کرتا ہے،  اب تو دنیا بھر کو پاکستانی عقل مندی اور دانش کو تسلیم کر لینا چاہئے۔

(طلسمِ ہوش ربا کا ایک جدید صفحہ)


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان نے بھارت اسرائیل سائبرحملوں کے توڑ کیلئے اینٹی وائرس تیارکرلیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی فوج نے آیت اللہ خامنہ کے زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کردی
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ فائنل سے قبل توہم پرستی کا شکار، جیت کیلئے کہیں ہوٹل تبدیل تو کہیں پچ
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ سے متعلق متنازع بیانات، امریکی سینیٹرٹرمپ انتظامیہ پر برس پڑے
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای میں رہنے والے کاروباری حلقے اور سرمایہ کاروں کی امریکا پر کڑی تنقید
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
’15سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی‘، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کو ایف بی آئی نیٹ ورک پر چینی ہیکرز کے سائبر حملے کا شبہ
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی اسلحہ سازکمپنیوں کا جدید ہتھیاروں کی تیاری 4 گنابڑھانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
وزارت اطلاعات کی سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبروں کی تردید
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
جنگ کا 8 واں روز، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
مکران کوسٹل ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
کین میں پیٹرول نہ دینے پر شہری نے فائرنگ کردی، پمپ ملازم جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا: روسی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
تل ابیب میں تباہی، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی لرز گئیں، بھارتی صحافی
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول بحران کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
DAILY MITHAN Mar 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026