وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوات سے اسلام آباد آیا تو راستے میں بچے، خواتین اور مریض پھنسے ہوئے تھے۔
امیر مقام نے کہا کہ ریاست کو ایکشن لینا چاہیے، عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، موٹروے بند کیا گیا جس سے لوگ تکلیف برداشت کر رہےہیں، لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں،کسی نے اسپتال جانا ہوتا ہے وہ نہیں جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں، ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔
























Leave a Reply