Skip to content
  • Saturday, 7 March 2026
  • 2:28 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات

حالیہ پوسٹس

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
  • انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
  • آپریشن غضب للحق جاری، کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ
Headline تازہ ترین

موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات

DAILY MITHAN Mar 6, 2026 0


موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی / فائل فوٹو

دنیا بھر میں موٹاپا ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ جسمانی وزن میں کمی لانا اتنا مشکل نہیں، بس طرز زندگی میں چند عادات کو اپنانے سے مدد مل سکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طرز زندگی میں 8 تبدیلیوں کے ذریعے جسمانی وزن میں نمایاں کمی لانا ممکن ہے۔

اس تحقیق میں 19 سال یا اس سے زائد عمر کے 20 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد کے جسمانی وزن، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمیوں، نیند کے دورانیے اور غذائی عادات کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کی جانچ پڑتال بھی کی گئی تھی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ طرز زندگی میں 8 تبدیلیاں لانے سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ متوازن غذا، جسمانی سرگرمیاں یا ورزش، تمباکو نوشی سے گریز، 7 سے 9 گھنٹے تک نیند، جسمانی وزن پر نظر رکھنا، کولیسٹرول کو مستحکم رکھنا، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے جیسی عادات کو دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

تاہم یہی عادات جسمانی وزن میں نمایاں کمی لانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔

تحقیق میں شامل افراد میں سے 2840 نے ان عادات کو اپنا کر ایک سال میں اپنے مجموعی جسمانی وزن میں کم از کم 5 فیصد کمی کی، جسے محققین نے نمایاں کمی قرار دیا۔

باقی 17 ہزار سے زائد افراد کے مجموعی جسمانی وزن میں آنے والی کمی 5 فیصد سے کم تھی۔

جسمانی وزن میں نمایاں کمی لانے والے 77.6 فیصد نے ورزش کو اہم ترین قرار دیا جبکہ پھلوں، سبزیوں، اناج، دالوں، گریوں، بغیر چربی والے گوشت، مرغی اور مچھلی کے گوشت پر مشتمل غذا نے بھی جسمانی وزن میں کمی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے مقابلے میں ورزش یا غذا پر زیادہ توجہ مرکوز نہ کرنے والے افراد کے جسمانی وزن میں زیادہ کمی نہیں آسکی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے کی مقدار میں کمی یا ڈائٹنگ سے جسمانی وزن میں زیادہ کمی نہیں آتی بلکہ دوبارہ وزن میں اضافے کا امکان بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ طرز زندگی میں کی جانے والی یہ 8 تبدیلیاں دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ جسمانی وزن میں کمی اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کے درمیان تعلق زیادہ واضح ہو سکے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کر دیں
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، افغان سفیر کی اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے جاپان کو شکست دیکر 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
حکومتِ پنجاب کا صوبے میں17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ معلومات دے رہا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ، امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
ایران کے مشہر میناب میں اسکول کی عمارت ممکنہ طور پر امریکی حملے کا نشانہ بنی: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس میں صارفین کو کمانے میں مدد فراہم کرنیوالے نئے فیچرز متعارف
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات شروع
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
معیاری رشتوں تک آسان رسائی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
‘ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں’، امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری لیول 3 برقرار، سفر پر نظرثانی کی ہدایت
DAILY MITHAN Mar 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026