مولانا طارق جمیل کا ردعمل


کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں” کی نااہلی کا معاملہ ہے: مولانا طارق جمیل کا ردعمل

 تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں، طارق جمیل کے اکاؤنٹ سے وضاحت— فوٹو:فائل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔

آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی ’ تبلیغ والوں‘ کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *