Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 6:21 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی

حالیہ پوسٹس

  • برطانیہ نے افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کردیں
  • ایران میں ایلیمینٹری اسکول پر امریکی حملے سے پہلےکی ویڈیو جاری
  • میں نے خود اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملےکیلئے بڑھایا، ٹرمپ کی امریکا کو جنگ میں دھکیلنےکے بیان کی تردید
  • آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
  • جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے نکل چکے ہیں: مارکو روبیو
تازہ ترین

مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی

DAILY MITHAN Sep 21, 2025 0


مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی

مودی نے کہا کہ ہمیں وہی اشیا خریدنی چاہئیں جو بھارت میں تیار کی جاتی ہیں

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے خطاب میں بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کا استعمال ترک کریں اور مقامی اشیا کو اپنائیں تاکہ ملک میں خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیا جا سکے۔

مودی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے ساتھ بھارت کے تجارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی بارہا ’سودیشی‘ یعنی بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کے استعمال پر زور دے چکے ہیں۔ 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مودی کے حامیوں نے امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے جن میں میک ڈونلڈز، پیپسی اور ایپل شامل ہیں جو بھارت میں بے حد مقبول ہیں۔

مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہم روزمرہ استعمال کی بہت سی ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو غیر ملکی ہیں، ہمیں اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا‘۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں وہی اشیا خریدنی چاہئیں جو بھارت میں تیار کی جاتی ہیں‘۔ تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔

مودی نے تمام ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی پیداوار اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ بھارت کی خود کفالت اور اقتصادی ترقی میں تیزی آئے۔

مودی نے دکانداروں کو بھی کہا کہ وہ صرف بھارت میں تیار ہونے والی مصنوعات کی فروخت پر توجہ دیں تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں کئی کمپنیوں نے مقامی مصنوعات کی تشہیر میں اضافہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی کے حامل بھارت کو امریکی مصنوعات کے لیے ایک بڑی منڈی سمجھا جاتا ہے، جو زیادہ تر آن لائن ریٹیلر ایمیزون کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں اور گزشتہ برسوں میں امریکی برانڈز کی رسائی بھارت کے چھوٹے شہروں تک بھی پھیل چکی ہے۔

مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے جی ایس ٹی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی اصلاحات کے تحت اب زیادہ تر روزمرہ کی ضروریات پر صرف 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو ٹیکس سلیب ہوں گے۔ اس سے کھانے پینے، دواسازی، روزمرہ کی اشیا اور دیگر خدمات پر خرچ کم ہوگا، جبکہ کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
برطانیہ نے افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں ایلیمینٹری اسکول پر امریکی حملے سے پہلےکی ویڈیو جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
میں نے خود اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملےکیلئے بڑھایا، ٹرمپ کی امریکا کو جنگ میں دھکیلنےکے بیان کی تردید
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے نکل چکے ہیں: مارکو روبیو
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026