مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ ناکام، سخت سکیورٹی کے باوجود عوام سڑکوں پر نکل آئے


مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ ناکام، سخت سکیورٹی کے باوجود عوام سڑکوں پر نکل آئے

سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں عوام کی جانب سے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقداات کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔ 

سری نگر: ہندو انتہا پسند مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں عوامی سطح پر 5 اگست کے اقدامات کی شدید مخالفت سامنے آئی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں شوپیان اور سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں عوام کی جانب سے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقداات کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔

سری نگر میں سخت سکیورٹی کے باوجود عوام سٹرکوں پر نکل آئے اور مودی سرکار کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے کے منصوبے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے 2019 کے بھارتی اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منایا اور بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *