ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں میٹا کی ایپ تھریڈز ایلون مسک کے زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو موبائل فونز میں پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق تھریڈز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایکس سے زیادہ ہوگئی ہے۔
جنوری 2026 میں تھریڈز کو موبائل ڈیوائسز پر روزانہ 14 کروڑ 15 لاکھ افراد استعمال کر رہے ہیں جبکہ ایکس کو موبائل پر روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد ساڑھے 12 کروڑ ہے۔
رپرٹ کے مطابق تھریڈز کے روزانہ صارفین کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران مستحکم انداز سے اضافہ ہوا ہے۔
اس کے مقابلے میں ایکس کے صارفین کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے۔
2025 کے موسم خزاں میں دونوں پلیٹ فارمز لگ بھگ ایک جیسی پوزیشن پر تھے مگر اب تھریڈز کو واضح سبقت حاصل ہوگئی ہے۔
تھریڈز صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کو اس کی جانب دھکیلا جاتا ہے۔
تھریڈز کی یہ سبقت کافی اہم ہے کیونکہ ایکس کے موبائل ڈیوائسز کے صارفین کی تعداد میں کمی آرہی ہے جس کی متعدد وجوہات ہیں۔
البتہ ویب ورژن میں ایکس کو واضح برتری حاصل ہے۔
تھریڈز کے ویب ورژن میں بھی صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر جنوری میں ایسے روزانہ صارفین کی تعداد محض 85 لاکھ ہے۔
اس کے مقابلے میں روزانہ ساڑھے 14 کروڑ افراد ایکس کے ویب ورژن پر وزٹ کرتے ہیں۔


























Leave a Reply