پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں اشرف نے اپنے ساتھ پیش آنے والا موبائل چوری کا واقعہ سنا دیا۔
اداکار نے جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ہمایوں اشرف کی زندگی سے جڑے مختلف واقعات پر گفتگو کی۔
اداکار نے گفتگو کے دوران اپنے ساتھ پیش آئے چوری کے واقعے کو بتاتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میں نے بہت مہنگا نیا موبائل فون لیا تھا، اپنے دوست کے ساتھ جارہا تھا کہ چور نے موبائل فون مانگا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پہلے تو میں نے اپنا فون چور کی طرف بڑھا دیا لیکن دماغ میں خیال آرہا تھا کہ ابھی فون کو ایک ہفتہ ہی ہوا ہے جس کے بعد میں نے اپنا فون پیچھے کرلیا، اسی دوران چور نے میرا فون چھینا اور میں نے چور کو پکڑلیا، مزاحمت کے دوران چور نے مجھ پر بہت قریب سے 5 سے 6 فائر کیے اور بھاگ گیا۔
ہمایوں اشرف نے مزید بتایا کہ میں بھی چور کے پیچھے بھاگا اور ایک گاڑی کے پیچھے جا کر چھپ گیا جس پر چور نے دوبارہ فائر کیے، تھوڑی ہی دیر میں کسی نے مجھ سے خیریت دریافت کی جس پر پہلے تو میں نے کہا کہ میں بلکل ٹھیک ہو لیکن جب میں نے اپنی ٹانگ کی جانب دیکھا تو معلوم ہوا مجھے گولی لگی ہے اور میری ٹانگ سے خون بہہ رہا ہے۔


























Leave a Reply