
کیا آپ بھی فون چارج کرنے کے بعد اس سوچ میں پڑجاتے ہیں کہ وال آؤٹ لیٹ سے پہلے چارجر ان پلگ کریں یا چارجر سے فون کو نکالیں؟ اگرچہ یہ ایک چھوٹی سی سوچ ہے لیکن آسان سا انتخاب آپ کے موبائل اور چارجر کی حفاظت حتیٰ کہ عمر کو بھی بڑھاسکتا ہے۔
ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے ماہر نے اس حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنے فون کو چارجر سے نکالنے سے پہلے پاور سورس سے چارجر کو ان پلگ کریں۔
یوں سمجھ لیں کہ پہلے چارجر کو ساکٹ سے ہٹانے کی عادت آپ کے چارجر اور آپ کے فون کی بیٹری دونوں کو خراب ہونے سے بچاسکتی ہے اور خاص طور پر اس وقت جب آپ گیلے ہاتھوں سے فون سے چارجر نکالیں۔
فون کی بیٹری لائف بڑھانے والی خاص ٹپس
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق موبائل فون کی بیٹری کی حفاظت آپ کے فون کی عمر کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے لیکن بیٹری کی حفاظت کیلئے ان خاص ٹپس کو فولو کریں۔
٭اپنے موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنے سے گریز کریں، اسی طرح اپنے موبائل کو مکمل طور پر 0 فیصد تک ختم ہونے بھی نہ دیں کیوں کہ ایسا کرنے سے آپ کی بیٹری کی عمر کم ہوسکتی ہے، لیتھیم آئن بیٹریوں کو اگر 20 سے 80 فیصد تک چارج کے درمیان رکھاجائے تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
٭اوریجنل اور سرٹیفائیڈ چارجر استعمال کریں، سستے چارجر اگر چہ جیب پر گراں نہیں گزرتے لیکن یہ آپ کے فون کی بیٹری کو گرم کردینے حتیٰ کہ اسے نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں لہٰذا کمپنیز کے تجویز کردہ اوریجنل اور سرٹیفائیڈ چارجر ہی استعمال کریں۔
٭موبائل فون کو رات کو چارج پر لگا کر سونے کی عادت سے گریز کریں اور نہ ہی گھنٹوں چارج کریں کیوں کہ زیادہ چارج کرنے سے بیٹری گرم ہوجاتی ہے اور یہ صورتحال بیٹری کی دشمن ہے، اسی طرح موبائل فون کو براہ راست سورج کی روشنی سے بھی دور رکھیں حتیٰ کہ موبائل چارجنگ کے دوران بھی استعمال سے گریز کریں کیوں کہ گرمی کی رفتار بیٹری گرانے کا سبب بنتی ہے۔
٭ جب موبائل فون میں لوکیشن، بلیوٹوتھ اور وائی فائی کی ضرورت نہ ہو تو اسے بند رکھیں، یہ آپشنز ایکٹو ہونے پر بھی توانائی استعمال کرتے ہیں، موبائل فون کے رن ٹائم کو بڑھانے کے لیے بیٹری سیور موڈ کو آن کریں، ان سادہ سی ترتیبوں سے آپ بیٹری پر دباؤ کو کم کرکے اس کی لائف بڑھاسکتے ہیں۔
آخر میں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ ہم میں سے کئی افراد موبائل فون یا کسی بھی دوسرے آلے کو چارج کرنے کے بعد چارجر کو آؤٹ لیٹ میں ہی چھوڑ دیتے ہیں کیوں کہ ان کے نزدیک ایسا کرنا خطرہ نہیں ہوتا اسی لیے اسے اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی یہ چھوٹی سی غلطی بل میں اٖضافے، زیادہ گرمی ، شارٹ سرکٹ جیسے سنگین خطرے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
Leave a Reply