منشیات اسمگلنگ، امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر کو 16 برس کی سزا سنا دی


منشیات اسمگلنگ، امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر کو 16 برس کی سزا سنا دی

محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو فائل

امریکا کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو 2 الزامات میں سزا سنائی، محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 3 برس قبل امریکا منتقل کیا گیا۔

محمد آصف حفیظ کی حراست میں رکھے جانے کی مدت بھی سزا میں شمار ہو گی، محمد آصف حفیظ سزا 2033 میں ختم ہو گی۔

امریکی عدالت نے آصف حفیظ کے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *