ملیر جیل سے فرار مزید 4 قیدی پکڑے گئے، 68 کی تلاش اب بھی جاری


کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 4 قیدی پکڑے گئے، 68 کی تلاش اب بھی جاری

 ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں: جیل حکام__فوٹو: فائل

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے اور مفرور 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *