ملیر جیل سے فرار مزید تین قیدی گرفتار، تعداد 94 ہوگئی، 122 تاحال فرار


ملیر جیل سے فرار مزید تین قیدی گرفتار، تعداد 94 ہوگئی، 122 تاحال فرار

 مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیےگھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، پولیس۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے ملیر میں آنے والے زلزلے کے باعث جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے جبکہ 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جیل حکام کا بتانا ہے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیےگھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات رغحت درج کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *