ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ


ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

فوٹو: فائل

ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان آئیں گی ، 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 

29 اگست تا2ستمبر بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اورراولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر ، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔ 

اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاوراور مردان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور کشمیر کے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ آندھی اوربارش سے کمزور انفراسٹرکچر، کھمبوں، بل بورڈز وغیرہ کونقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *