
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گز شتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
Leave a Reply