
ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارا 51 ڈگری تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں 49، سکھر اور دادو میں 48، جیکب آباد میں 47 اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد، لاہور اور فیصل آباد میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر رہا۔
لاہور میں گرمی کی شدت 43 ڈگری تک محسوس کی گئی، گرمی کی وجہ سے شہر میں بیماریوں میں بھی اضافہ،گلے کی تکلیف، زکام اور بخار تیزی سے پھیلنے لگا۔
کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 39 ڈگری محسوس کی گئی، ملک میں گرمی کی لہر 3 سے 4 روز جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Leave a Reply