Skip to content
  • Friday, 23 January 2026
  • 2:54 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

حالیہ پوسٹس

  • گورنر سندھ کا سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
  • حکومت طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینےکیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیرخزانہ
  • وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری
  • پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے
پاکستان

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

DAILY MITHAN Jan 23, 2026 0


ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

کوژک ٹاپ کے مقام پر شدید سائیبرین ہوائیں چلنے سے این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 تک گر گیا

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی مقامات پر  رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے، زیارت جانے والے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں کوئٹہ زیارت شاہراہ پر پھنس گئیں، چمن کے  گردونواح میں 100 سے زائد سیاح گاڑیوں میں موجود ہیں۔

این 50 شاہراہ کان مہترزئی، خانوزئی، مسلم باغ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے، شاہراہ پر برف اور پھسلن سے بین الصوبائی شاہراہ پر مسافر اور  مال بردارگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ این 50 پر 9 مختلف حادثات میں27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کوژک ٹاپ کے مقام پر شدید سائیبرین ہوائیں چلنے سے این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 تک گر گیا۔

شیلاباغ کے قریب پھسلن سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔

دوسری جانب مانسہرہ،، بالائی گلیات،،شانگلہ،لوئر دیر، مہمند،کالام، اورکزئی، چترال، خیبر سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برف باری ہوئی۔

شانگلہ میں شدید برف باری کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، چترال میں برف باری سے متعدد رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہو گئیں۔

سیاحتی مقام ناران میں 6 انچ اور شوگران میں ڈیڑھ انچ برف پڑ چکی ہے، سیاح برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے شوگران پہنچ گئے۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک برف باری ہوچکی ہے، تمام بالائی علاقوں سےزمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

ہنزہ اور نگر میں بھی برفباری ہوئی، زلزلے سے متاثرہ علاقے چیپورسن میں برف باری نےخیموں میں مقیم متاثرین کی مشکلات بڑھا دیں۔

چلاس، بابو سرٹاپ، نانگا پربت،بٹو گاہ، داریل، تانگیر میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ ہٹیاں بالا،چناری،چکوٹھی، لیپا ویلی، گنگا چوٹی، اڑنگ کیل،گریس، سرگن ویلی سمیت بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے  مری ایکسپریس وے کو جزوی طور پر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔  



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
پرنس روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
سینیٹ نے تولیدی صحت کو نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظور کرلیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
عمران خان ڈائیلاگ کے حق میں نہیں ، پی ٹی آئی کو بعض معاملات میں بہتری لانی چاہیے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
پاکستان
9 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے: سلمان اکرم
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کے پی کو صوبے کی صورتحال کا علم نہیں: فیصل کریم کنڈی
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
پاکستان
عمران خان کو اقتدار میں لانے والے چاہیں گے یہ دوبارہ اقتدار میں آئے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
پاکستان
اسپتالوں کا قیام ہو یا تعلیمی نظام میں بہتری، سندھ حکومت ہر شعبےکی بہتری کیلئےکام کر رہی ہے: بلاول
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
پاکستان
دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
پاکستان
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیاروں کی مانگ بڑھ گئی،کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
DAILY MITHAN Jan 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026