ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مزید 2 ہلاکتیں، تعداد 291 ہوگئی


ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مزید 2 ہلاکتیں، تعداد 291 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں ڈوبنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے: ترجمان این ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈوبنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے جس کے بعد بارشوں کے باعث ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 291 ہوگئی جب کہ 698  افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے  بتایا کہ پنجاب میں بارشوں کے باعث 158افراد جاں بحق اور 556 افراد زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 66 افراد جاں بحق اور 81 افراد زخمی جب کہ سندھ میں بارشوں کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق، 4 زخمی، گلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بحق، 4 زخمی، آزادکشمیر میں 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی جب کہ اسلام آباد میں بھی بارشوں سے 8 افراد جاں بحق اور 3 افراد  زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 102 مرد، 51 خواتین اور 138 بچے جاں بحق ہوئے جب کہ 263 مرد، 199 خواتین اور 236 بچے زخمی ہوئے، بارشوں سے1584مکانات کو نقصان پہنچا اور 376 مویشی ہلاک ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *