ملک میں پولیو وائرس کے آؤٹ بریک کا خطرہ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا


ملک میں پولیو وائرس کے آؤٹ بریک کا خطرہ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو وائرس کے خطرناک آوٹ بریک کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

جیونیوز کے مطابق ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

 وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس 27 اگست کو وزیر اعظم آفس میں ہوگا جس میں ملک میں انسداد پولیو اقدامات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم کی تصدیق

 اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

این ای او سی کے مطابق کے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران 5 سال سےکم عمر کے 2کروڑ 80لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے 99 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *