ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوگیا


ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونےکا بھاو 1000 روپے بڑھا ہے۔

1000 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہے۔

گزشتہ روز  سونےکی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا۔

دس گرام سونے کا بھاو 857 روپے اضافے سے 303583 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاو 10 ڈالر اضافے سے 3357 ڈالر فی اونس ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *