
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1595 روپےکمی ہوئی جس کے بعد ملک میں سونےکی نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت 1368 روپے کم ہوکر 3 لاکھ6 ہزار 69 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہوکر 3356 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 460 روپےکمی ہوئی تھی۔
Leave a Reply