لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پریشان کن ہے۔
جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے تین روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا 8 فروری کے دھاندلی زدہ انتخابات کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب میں اندرونی اور بیرونی عناصر شامل ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا وادی تیراہ کی صورت حال پریشان کن ہے، عوام کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، حکمران، اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لےکر اقدامات کریں۔
ان کا کہنا تھا ٹرمپ کے مجوزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کریں گے، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا ہے، ان سے جلد ملاقات بھی ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حماس کی پالیسی قابل ستائش ہے، اسلامی تحریکوں کو اس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔


























Leave a Reply