ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، ترجمان پی ٹی سی ایل نے وجہ بتادی


ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، ترجمان پی ٹی سی ایل نے وجہ بتادی

مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہو سکتی ہیں: ترجمان پی ٹی سی ایل—فوٹو: فائل

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) نے بتا دی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ  مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *