ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند، خریدو فروخت روک دی گئی


ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند، خریدو فروخت روک دی گئی

ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد:  ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

وفاقی حکو مت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا ای آر پی سسٹم بھی آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ای آر پی سسٹم کو بند کر دیاگیا ہے اور  31 جولائی کے بعد اس سسٹم کےذریعے کی جانے والی کسی بھی خرید و فروخت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *