ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے


ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

فوٹو: فائل

وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یومِ دفاع وشہدا کی مناسبت سے دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری،اتحاد اور عزم کا دن ہے۔1965 کا وہ ناقابل تسخیرجذبہ آج بھی زندہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے  تزویراتی ویژن نے دشمن کا تکبر مٹا کر نئی تاریخ رقم کی ۔ بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیرتسلط کشمیر کے مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔

اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول اور ائیرچیف نے سن 1965 کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت کے ساتھ کھڑے ہو کر کھلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے اس دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جو ہتھیاروں اور تعداد میں ہم سے کہیں زیادہ تھا۔ ہمارے نڈر ہیروز کی جرات آج بھی آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہے۔ 

آئی ایس پی آر  نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے ثابت قدم اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ افواج پاکستان ہمیشہ بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *