ملک بھرکیلئے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی


ملک بھرکیلئے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 55  پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

نیپرا کی جانب سے ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں تین ماہ تک کمی ہوگی۔کراچی سمیت ملک بھرکے لیے مئی سے جولائی تک فی یونٹ بجلی 1روپے55 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

مئی سے جولائی ہر ماہ فی یونٹ بجلی 1روپے55 پیسے سستی ہوگی، بجلی صارفین کو 52 ارب 60 کروڑ روپےکا فائدہ ہوگا۔

کراچی کے صارفین کے لیے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

کراچی کے صارفین کے لیے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 روپے 64  پیسے سستی کی گئی ہے۔

کراچی کے صارفین کو فروری کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف مئی کے بلوں میں ملےگا، اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

ڈسکوز کے لیے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 28 پیسے سستی کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *