لاہور : پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بیوگان اور یتیم بچوں کےلیے رحمت کارڈ کی منظوری دی گئی۔
بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہ راست مالی امداد فراہم کی جائےگی، رحمت کارڈ کے ذریعے بیوگان کو ایک لاکھ اوریتیم بچوں کو 25،25 ہزار ملیں گے جب کہ رحمت کارڈ پہلےمرحلےمیں50 ہزار سے زائد بےآسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنےگا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پروجیکٹ کا آغاز عید کے فوراً بعد ہوگا، رحمت کارڈ کیلئے موبائل اپیلی کیشن، ویب پورٹل،کال اور زکوٰۃ آفس کال سینٹر سے رجوع کیاجاسکتا ہے ۔
پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے: مریم نواز
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے، بیوہ کوخیرات نہیں، باوقار حق ملےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وسائل پرہرفرد کاپوراحق ہے، حقدار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئےکارلائیں گے،۔






















Leave a Reply